ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کی بلائی میٹنگ، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف وضع کی جائے گی حکمت عملی

کانگریس نے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج کی بلائی میٹنگ، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف وضع کی جائے گی حکمت عملی

Sun, 14 Aug 2022 11:16:12    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)کانگریس مہنگائی، اشیائے ضروریہ پر جی ایس ٹی اور بے روزگاری کے خلاف دہلی میں میگا ریلی اور ملک بھر میں ’مہنگائی چوپال‘ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کیلئے 16 اگست کو پارٹی کے تمام جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارجوں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔ کانگریس نے مرکزی حکومت پر اپنا حملہ تیز کر دیا ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خلاف ملک بھر میں چوپال منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی 17 اگست سے 23  اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 5 اگست کو پارٹی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا۔جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جائز احتجاج کو کالے جادو کے طور پر داغدار کرنے کی کوشش نے صرف بی جے پی حکومت کے عدم تحفظ کو نہ صرف بے نقاب کیا،بلکہ یہ ثابت بھی کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کا مقصد آئندہ احتجاج کے ساتھ بیروزگاری کے خلاف ’جنگ‘ کو آگے بڑھانا ہے۔ رمیش نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی معاشی بدانتظامی کی سزا ہندوستانی عوام بھگت رہے ہیں۔ ضروری اشیاء جیسے دہی، چھاچھ اور پیک شدہ اناج پر زیادہ ٹیکس مہنگائی کو بڑھا رہے ہیں، جبکہ عوامی اثاثے سرمایہ داروں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس عوام میں ان عوام مخالف پالیسیوں کے بارے میں بیداری پھیلانا جاری رکھے گی اور بی جے پی حکومت پر راستہ بدلنے کیلئے دباؤ بڑھائے گی۔انڈین نیشنل کانگریس ان عوام دشمن پالیسیوں کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرے گی،اور بی جے پی حکومت پر راستہ بدلنے کیلئے دباؤ بڑھائے گی۔


Share: